20 اپریل، 2018، 12:59 PM

سعودی عرب کی چیک پوسٹ پر حملے میں 8 اہلکار ہلاک اور زخمی

سعودی عرب کی چیک پوسٹ پر حملے میں  8 اہلکار ہلاک اور زخمی

سعودی عرب کے صوبہ عسیر میں چیک پوسٹ پر حملے کے نتیجے میں چار سکیورٹی اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے صوبہ عسیر میں چیک پوسٹ پر حملے کے نتیجے میں چار سکیورٹی اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق صوبہ عسیر میں جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب المجاردہ اور بارق کو ملانے والی ہائی وے پر قائم چیک پوسٹ پر مسلح افراد نے حملہ کیا ، جس کے نتیجے میں چار سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہو گئے ہیں۔ ہلاک و زخمی ہونے والے اہلکاروں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ زخمی اہلکاروں میں ایک کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

News ID 1880174

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha